0
Monday 7 Jun 2021 05:14

سندھ حکومت کی آنکھ کے نیچے بحریہ ٹاؤن میں یہ توڑ پھوڑ سازش کے تحت ہوئی، خواجہ اظہار

سندھ حکومت کی آنکھ کے نیچے بحریہ ٹاؤن میں یہ توڑ پھوڑ سازش کے تحت ہوئی، خواجہ اظہار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی آنکھ کے نیچے بحریہ ٹاؤن میں یہ توڑ پھوڑ ایک سازش کے تحت ہوئی۔ کراچی میں بہادرآباد مرکز میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بیرون ملک پاکستان لوگوں نے بہت بڑا سرمایہ بحریہ ٹاؤن میں لگایا، بجائے ریونیو افسران کے دفاتر اور وزیراعلیٰ کے دفتر کے پرتشدد طریقے سے بحریہ ٹاؤن پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں عام آدمی جو وہاں رہ رہا ہے انکی املاک کو جلایا اور لوٹا گیا، صوبائی حکومت لوگوں کی جان وال کی حفاظت کرنے میں یہ ناکام رہی، اس پورے معاملے میں احتجاج کرنے والے افراد کہاں تھے، سوال اٹھایا کہ بحریہ ٹاؤن کے مالکوں یا حکومت کا کیا نقصان ہوا؟ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ لوگوں کو مبینہ طور پر بے دخل کیا جارہا تھا تو حکومت سہولت کار تھی، چیئرمین پیپلز پارٹی آج مرغی اور انڈوں پر پریس کانفرنس کر رہے ہیں، سندھ حکومت کے ترجمان آج غائب ہیں، وہ کراچی کے بیٹے ہوتے تو آج حق ادا کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا بحریہ ٹاؤن سے کوئی تعلق نہیں لیکن نقصان کراچی کے باشندوں کا ہوا ہے، کون اب بیرون ملک سے سرمایہ کاری کرے گا کیا؟ متحدہ قومی موومنٹ اس پر خاموش نہیں رہے گی۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پولیس کی روش تعصب پر مبنی تھی اس لئے ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ہونا چاہیئے، یہ وہ نامعلوم لوگ ہیں جنہوں نے 27 دسمبر کو کراچی جلایا تھا، سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی اور سرپرستی ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ آگ لگانے والا کوئی زبان بولتا ہو کسی سے بھی تعلق ہو وہ دہشتگرد ہے، ڈی جی رینجرز نے اقدامات تو کئے لیکن تاخیر ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 936671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش