QR CodeQR Code

بھارتی فوج کے آپریشن بلیوسٹار کیخلاف لاہور میں سکھ کمیونٹی کا مظاہرہ

سکھ قوم سانحہ 1984 میں ہوئے قتل عام کو بھولی ہے، نہ بھولے گی،امیر سنگھ

7 Jun 2021 08:27

پاکستان گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سیکرٹری جنرل سردار امیر سنگھ نے کہا کہ سکھ قوم سانحہ 1984 میں ہوئے قتل عام کو بھولی ہے، نہ بھولے گی۔ چھ جون انیس سو چوراسی میں بھارتی فوج نے سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹمپل پر حملہ کیا تھا۔ حملے کیخلاف گوردوارہ ڈیرہ صاحب کے سامنے سکھ برداری کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے زیراہتمام آپریشن بلیو سٹار کیخلاف لاہور میں ڈیرہ صاحب گوردوارہ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ سردار امیر سنگھ نے کہا کہ سکھ قوم سانحہ 1984 میں ہوئے قتل عام کو بھولی ہے، نہ بھولے گی۔ چھ جون انیس سو چوراسی میں بھارتی فوج نے سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹمپل پر حملہ کیا تھا۔ حملے کیخلاف گوردوارہ ڈیرہ صاحب کے سامنے سکھ برداری کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سیکرٹری جنرل سردار امیر سنگھ نے کہا کہ سکھ قوم سانحہ 1984 میں ہونیوالے قتل عام کا آج بھی انصاف مانگ رہی ہے۔
 
سردار امیر سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج نے گولڈن ٹیمپل پر جس بربریت اور درندگی کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، سینتیس سال قبل لاپتہ ہونیوالے کئی سکھ نوجوان آج تک لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ہر مندر صاحب بھارتی حکومت کے منہ پر ایسا طمانچہ ہے جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی بھارت کی اس درندگی پر اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔ یاد رہے کہ 6 جون 1984 میں بھارتی فوج نے گولڈن ٹیمپل پر چڑھائی کر دی تھی اور وہاں موجود سکھوں کے خون کی ندیاں بہا دی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 936687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936687/بھارتی-فوج-کے-ا-پریشن-بلیوسٹار-کیخلاف-لاہور-میں-سکھ-کمیونٹی-کا-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org