QR CodeQR Code

غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں کی تصویر و آواز پہلی مرتبہ منظر عام پر

7 Jun 2021 09:45

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غاصب صیہونی رژیم کی نفسیاتی جنگ کا مقابلہ بمثل کرتے ہوئے غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں کی تصویر و ریکارڈنگ پہلی مرتبہ نشر کر دی ہے جسمیں ایک صیہونی فوجی خود کو یاد رکھے جانیکا التماس کرتا ہے جبکہ صیہونی میڈیا کا دعوی ہے کہ یہ ریکارڈنگ آوراہام منگیستو نامی اسرائیلی فوجی سے متعلق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب عزالدین القسام نے اپنی قید میں موجود اسرائیلی فوجی گیلعاد شالیط کی تصویر کو ایک ایسے حال میں پہلی مرتبہ نشر کیا ہے جب اس کے بارے تل ابیب کا موقف تھا کہ وہ مدتوں قبل ہلاک ہو چکا ہے اور غاصب صیہونی رژیم اس کے بارے سب کچھ جانتی ہے۔ عرب چینل الجزیرہ سے نشر ہونے والی ایک آڈیو ریکارڈنگ میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی جس کی شناخت واضح نہیں، اپنے اور دوسرے صیہونی فوجی قیدیوں کو آزاد کروانے کے لئے تل ابیب سے التماس کرتا نظر آتا ہے اور کہتا ہے کہ امید ہے کہ اسرائیلی حکام تاحال انہیں بھولے نہ ہوں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی ٹیلیویژن کے چینل 12 نے صیہونی انٹیلیجنس کی رپورٹ دہراتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ نشر ہونے والی آڈیو ریکارڈنگ آوراہام منگیستو نامی اسرائیلی فوجی سے متعلق ہے۔




خبر کا کوڈ: 936694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936694/غزہ-میں-قید-اسرائیلی-فوجیوں-کی-تصویر-آواز-پہلی-مرتبہ-منظر-عام-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org