0
Monday 7 Jun 2021 09:52

پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 3.02 ہو گئی

پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 3.02 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا سے مزید 58 افراد انتقال کرگئے جب کہ وائرس کے یومیہ کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے  اور مثبت کیسز کی شرح 3.02 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49285 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1490 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 58 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.02 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21323 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار 630 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 64 ہزار 931 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 936696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش