0
Monday 7 Jun 2021 10:46

ملک حکمرانوں کی بدعنوانی سے تباہ ہوتے ہیں، عمران خان

ملک حکمرانوں کی بدعنوانی سے تباہ ہوتے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ممالک سرکاری افسران کی رشوت خوری کی وجہ سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی بدعنوانی سے تباہ ہوتے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سربراہانِ ریاست اور ان کے وزرا بدعنوان ہوتے ہیں تو ممالک قرض کے دلدل میں دھنس جاتے اور دیوالیہ ہو جاتے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب نچلی سطح کے حکام رشوت لیتے ہیں تو اس سے عام شہریوں کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں کیوں کہ رشوت کا پیسہ ایک طرح سے ان پر محصول کی مانند ہے، مگر جب سربراہانِ ریاست اور ان کے وزرا بدعنوان ہوتے ہیں تو ممالک قرض کے دلدل میں دھنس جاتے ہیں اور ان کا دیوالیہ نکل جاتا ہے۔ عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں امریکی صدر جوبائیڈن کا حالیہ "میمورنڈم آن اسٹیبلشنگ دی فائٹ اگینسٹ اینٹی کرپشن ایز اے کوریونائیٹڈ اسٹیٹیس نیشنل سیکیورٹی انٹرسٹ" کا اقتباس بھی شئیر کیا۔ مذکورہ میمورنڈم میں جوبائیڈن نے اپنے سینئر افسران کو اسلوب حکمرانی میں بہتری، ناجائز مالیات کی تمام صورتوں کامقابلہ کرنے، بدعنوان عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور کرپشن کے تدارک کے لیے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی استعدادکار میں بہتری کے لیے مختلف ایجنسیوں اور اداروں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

اس میمورنڈم کے پہلے پیراگراف میں بتایا گیا کہ بدعنوانی عوامی اعتماد کو زنگ آلود، موثر و فعال اسلوب حکمرانی کو اپاہج، منڈیوں کو مسخ اور خدمات کی منصفانہ فراہمی کو متاثر کرتی ہے۔ اس میں کہا گیا کہ بدعنوانی سے ترقی کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے اور قومی کمزوری میں اضافہ ہوتا ہے، یہ انتہاپسندی اور نقل مکانی کا ذریعہ بھی ہے، دنیا بھر میں آمرانہ اور مطلق العنان حکمران بدعنوانی کے ذریعے جمہوریتوں کو کمزور بناتے ہیں۔ میمورنڈم کے مطابق جب لیڈرز اپنی قوم اور عوام سے چوری کرتے ہیں تو ایسے میں چند امرا کا طبقہ، قانون کی حکمرانی کا مذاق اڑاتا ہے۔ علاوہ ازیں معیشت کی ترقی کا عمل سست روی کا شکار، عدم مساوات میں اضافہ اور حکومت پر اعتماد میں تیزی سے کمی آتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 936708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش