0
Monday 7 Jun 2021 12:24

کوہستان، وین دریائے سندھ میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 19 افراد ڈوب گئے

کوہستان، وین دریائے سندھ میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 19 افراد ڈوب گئے
اسلام ٹائمز۔ کوہستان کے مقام پر ٹریفک کے المناک حادثے میں چلاس سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے جن میں سے ایک کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ مقامی لوگ اور انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ مقامی زرائع کے مطابق مسافر وین چلاس سے راولپنڈی جا رہی تھی، کوہستان میں پانی باہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔ وین میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سوار تھے جبکہ ڈرائیور کا تعلق داریل سے تھا۔ کوہستان پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جائے حادثہ پر دریا کے کنارے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ دیگر کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دیامر انتظامیہ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر میتوں کی تلاش اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے اور محکمہ صحت دیامر کو فوری ایمبولنس روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 936727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش