QR CodeQR Code

افسوس موجودہ دور ٹرین کے حادثات کا دور ثابت ہو رہا ہے، شہباز شریف

7 Jun 2021 13:00

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے صدر نے سوال اُٹھایا کہ حادثے کی جگہ سمیت سکھر ڈویژن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی تحریری رپورٹ کے باوجود مجرمانہ غفلت کیوں برتی گئی؟۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس موجودہ دور ٹرین کے حادثات کا دور ثابت ہو رہا ہے۔ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مسافروں کے زخمی ہونے پر دلی دُکھ ہے، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ حادثے کی جگہ سمیت سکھر ڈویژن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی تحریری رپورٹ کے باوجود مجرمانہ غفلت کیوں برتی گئی؟ شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی حقیقی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اللّہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا بھی کی۔ 


خبر کا کوڈ: 936729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936729/افسوس-موجودہ-دور-ٹرین-کے-حادثات-کا-ثابت-ہو-رہا-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org