0
Monday 7 Jun 2021 13:59

خیبر پختونخوا میں سات محکموں کی نو ہزار سے زائد اسامیاں ختم

خیبر پختونخوا میں سات محکموں کی نو ہزار سے زائد اسامیاں ختم
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سات محکموں کی نو ہزار سے زائد اسامیوں کو ختم کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سات محکموں کے 49 کیڈر کی اسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر دیا۔ محکمہ خزانہ دستاویز کے مطابق جن 9 ہزار 245 اسامیوں کو ختم کیا گیا ان پر 7 ہزار 726 ملازمین کام کر رہے ہیں۔ ملازمین کے ریٹائرڈ ہونے پر اسامیاں ختم کر دی جائیں گی اور ان پر مزید بھرتیاں نہیں ہونگی۔ محکمہ خزانہ نے بہشتی، کالر، خالصائی، فرش، بدرگہ، اور برکنداز کو تمام انتظامی محکموں میں متروک کردیا۔ اسی طرح دیگر محکموں میں تندورچی، آیا، لوہار، ہاؤس کیپر، واٹر کیریئر، واچ مین، مڈوائف، جمعہ دار، ڈائٹ ایشن، لنگی، میسور، مثالچی سمیت چھیالیس کیڈرز کو متروک قرار دے دیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے ان کیڈر پر کام کرنے والے ملازمین کی بھرتی اور ریٹائرمنٹ کی تاریخ کی تفصیلات متعلقہ محکموں سے طلب کرلی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 936739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش