QR CodeQR Code

لاہور میں تحریک تحفظ ختم نبوت کے قیام کا اعلان

7 Jun 2021 14:44

مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے، ختم نبوت علماء و مشائخ کنونشن کا مقصد اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ پروفیسر فاروق احمد سعیدی کا کہنا تھا کہ کنونشن میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ ختم نبوت میں تمام مکاتب فکر کو نمائندگی دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ بیت القرآن گلبرگ لاہور میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجلاس ہوا، جس میں پروفیسر فاروق احمد سعیدی اور مولانا محمد عاصم مخدوم نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک تحفظ ختم نبوت کے قیام کا اعلان کیا گیا جبکہ 13 جون کو لاہور میں ختم نبوت علماء و مشائخ کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مفتی سید عاشق حسین، بابا محمد شفیق بٹ، قاری خالد محمود، علامہ اصغر عارف چشتی، مفتی شہباز عالم فاروقی، مولانا شبیر قادری، مفتی شعیب رضوی نے شرکت کی۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے، ختم نبوت علماء و مشائخ کنونشن کا مقصد اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ پروفیسر فاروق احمد سعیدی کا کہنا تھا کہ کنونشن میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ ختم نبوت میں تمام مکاتب فکر کو نمائندگی دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 936753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936753/لاہور-میں-تحریک-تحفظ-ختم-نبوت-کے-قیام-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org