QR CodeQR Code

فلسطینی انتفاضے میں زخمی ہونیوالا اسرائیلی خلائی و میزائل پروگرام کا "باپ" ہلاک

7 Jun 2021 15:12

فلسطینی باشندوں کیخلاف غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ مظالم کے جواب میں پورے مقبوضہ فلسطین میں شروع ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کے دوران 4 ہفتے قبل مقبوضہ فلسطین کے شہر عکا میں بری طرح زخمی ہونیوالا اسرائیلی اسپیس اینڈ میزائل پروگرام کا سابق ڈائریکٹر ایوی ہارایون چل بسا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے آج علی الصبح اپنے خلائی و میزائل پروگرام کے بانی ایوی ہارایون کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی اسپس اینڈ میزائل پروگرام کا بانی، غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ کے دوران، مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے فلسطینی باشندں کے وسیع احتجاج میں شدید زخمی ہو گیا تھا جو آج صبح چل بسا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایوی ہارایون تب مقبوضہ فلسطین کے شہر عکا کے ایک ہوٹل میں مقیم تھا جس میں بھڑک اٹھنے والی آگ کے باعث وہ جل اور دھوئیں میں گھٹ کر کومے کی حالت میں پہنچ گیا تھا، جسے بعدازاں شہر حیفا کے رمبام ہسپتال میں مصنوعی سانس کے ذریعے 4 ہفتوں تک زندہ رکھا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر عکا میں واقع "افندی ہوٹل" میں بھڑکنے والی وسیع آگ میں غاصب صیہونی رژیم کی دسیوں اہم شخصیات جل کر ہلاک ہوئی تھیں تاہم اسرائیلی رژیم ان کی ہلاکتوں پر مسلسل پردہ ڈال رہی ہے۔ صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق 84 سالہ ایوی ہارایون جو غاصب صیہونی رژیم کے خلائی و میزائل پروگرام کا باپ مانا جاتا تھا، نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد میدانوں میں تحقیقات کے ذریعے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے زرادخانوں میں متعدد قسم کے پیشرفتہ اسلحہ جات کا اضافہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 936760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936760/فلسطینی-انتفاضے-میں-زخمی-ہونیوالا-اسرائیلی-خلائی-میزائل-پروگرام-کا-باپ-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org