QR CodeQR Code

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا ڈہرکی ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

7 Jun 2021 19:50

ایک بیان میں اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ کئی بار مطالبہ کیا کہ ریلوے لائنیں اور پرانی ٹرینیں تبدیل کریں، مگر وفاق سننے کو تیار نہیں ہے، کبھی ٹرینیں پٹری سے اتر جاتی ہیں، کبھی ٹکرا جاتی ہیں، ملک میں پرانی ٹرینیں چلانے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ سمیت سید قائم علی شاہ، اسماعیل راہو اور منظور وسان نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اویس شاہ نے بتایا کہ حادثے کے بعد سکھر اور گھوٹکی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور انتظامیہ سے رابطے میں ہوں۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کہ کئی بار مطالبہ کیا کہ ریلوے لائنیں اور پرانی ٹرینیں تبدیل کریں، مگر وفاق سننے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی ٹرینیں پٹری سے اتر جاتی ہیں، کبھی ٹکرا جاتی ہیں، ملک میں پرانی ٹرینیں چلانے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے مزید کہا کہ وہ تحقیقاتی اداروں سے حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 936772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936772/وزیر-ٹرانسپورٹ-سندھ-کا-ڈہرکی-ٹرین-حادثے-میں-جانی-نقصان-پر-افسوس-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org