0
Monday 7 Jun 2021 21:39

بھارت میں کورونا معاملوں میں کمی کا رجحان جاری، 2427 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا معاملوں میں کمی کا رجحان جاری، 2427 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 لاکھ 636 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اسی دوران 2 ہزار 427 کورونا مریضوں کی موت بھی واقع ہوگئی۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ نہ صرف نئے کیسز میں ہی بلکہ کووڈ 19 سے ہونے والی اموات میں بھی پہلے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100636 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 28909975 تک پہنچ گئی ہے۔

اسی عرصے میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2427 افراد کی جان بھی گئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 349186 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثناءملک میں فعال کیسز کی تعداد 1401609 ہے جب کہ ویکسی نیشن کی مجموعی تعداد 232786482 تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس کے977 کیسز سامنے آگئے جو گذشتہ کم و بیش دو ماہ کے عرصہ کے دوران یومیہ کیسوں کی سب سے کم ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوٹی میں16کورونا مریضوں کی موت بھی واقع ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 936782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش