QR CodeQR Code

مودی حکومت ٹیکسوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے، راہل گاندھی

7 Jun 2021 21:44

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل میں ریکارڈ اضافہ کی ذمہ دار خام تیل کی قیمتیں نہیں ہے، مودی حکومت کی جانب سے لگائے ٹیکس ذمہ دار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جاری اضافے کے لئے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور حکومت میں ٹیکس میں مسلسل اضافے کی لہریں آرہی ہیں، جس سے مہنگائی عروج پر ہے اور عام لوگوں کی زندگی مشکل ہوچکی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ کئی ریاستوں میں ان لاک کا عمل شروع ہو رہا ہے، پٹرول پمپ پر بل کی ادائیگی کے دوران آپ کو مودی حکومت کے ذریعہ کی گئی مہنگائی میں ’وکاس‘ نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کی وباء کی لہریں مسلسل آتی جارہی ہیں۔

اس دوران کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ٹیکسوں میں اضافے پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ بڑے پیمانے پر عوام سے لوٹ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 ماہ سے پٹرول 25.72 روپے مہنگا، ڈیزل میں 23.93 روپے فی لیٹر مہنگا ہے، کئی ریاستوں میں اس کی قیمتیں 100 لیٹر سے متجازوز ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل میں ریکارڈ اضافہ کی ذمہ دار خام تیل کی قیمتیں نہیں ہے، مودی حکومت کی جانب سے لگائے ٹیکس ذمہ دار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 936785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936785/مودی-حکومت-ٹیکسوں-میں-مسلسل-اضافہ-کررہی-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org