QR CodeQR Code

ٹرین حادثے کی ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے، سیدہ زہرا نقوی

7 Jun 2021 21:05

ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے، اللہ تعالی تمام جان بحق ہونیوالوں کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، اس مشکل گھڑی میں لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے گھوٹکی میں ٹرینوں کے المناک حادثے میں قیمیتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہولناک سانحے کی فوری تحقیقات کروا کر غفلت برتنے والوں کا محاسبہ کیا جائے اور محکمہ ریلوے کی ناقص کارکردگی پر سخت پکڑ کی جائے تاکہ آئندہ ایسے قومی سانحات پیش نہ آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے، اللہ تعالی تمام جان بحق ہونیوالوں کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، اس مشکل گھڑی میں لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 936787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936787/ٹرین-حادثے-کی-ذمہ-داروں-کو-عبرتناک-سزا-دی-جائے-سیدہ-زہرا-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org