QR CodeQR Code

صیہونی پولیس کیجانب سے قدس شریف میں "اشتعال انگیز پرچم ریلی" کا لائسنس جاری، تناؤ عروج پر

7 Jun 2021 21:27

فلسطینی مزاحمتی محاذ کی سخت تنبیہ کے باوجود غاصب صیہونی پولیس نے قدس شریف پر 1967ء میں پہلی مرتبہ صیہونی قبضے کی سالگرہ کے حوالے سے انتہاء پسند یہودی آبادکاروں کیجانب سے منعقد کی جانیوالی پرچم ریلی (Flag Parade) کی اجازت دیدی ہے جس پر مغربی کنارے سمیت 1948ء کی مقبوضہ سرزمینوں کے فلسطینی باشندوں نے بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی پولیس نے اشتعال انگیز "پرچم ریلی" (Flag Parade) کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔ صیہونی اخبار معاریو نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیلی پولیس چیف نے اس فلیگ مارچ کا انتظام کرنے والے (انتہاء پسند) یہودی آبادکاروں کو مزید منظم ہونے اور ملکی سیاسی قیادت کو اس پرچم ریلی کا ساتھ دینے کی نصیحت کی ہے جبکہ قبل ازیں صیہونی وزیر خارجہ و وزیر جنگ دونوں کی جانب سے ہی اس ریلی کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے موخر کر دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ قدس شریف پر اولین قبضے کی سالگرہ کی مناسبت سے انتہاء پسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے جمعرات کے روز فلیگ مارچ برپا کئے جانے کا منصوبہ ہے جس کے دوران اسرائیلی پرچم تھامے انتہاء پسند یہودی آباکار مسجد اقصی کے مختلف دروازوں و صحنوں سے ہوتے ہوئے "صحن البراق" میں جمع ہوں گے۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل ہی فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما یحیی السنوار نے ایک سوال کے جواب میں انتہاء پسند یہودیوں کو سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ مسجد اقصی کی بیحرمتی کرنے کو پلٹے تو ہم بھی واپس پلٹ جائیں گے اور پھر آسمان ان کے سر پر دے ماریں گے۔


خبر کا کوڈ: 936791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936791/صیہونی-پولیس-کیجانب-سے-قدس-شریف-میں-اشتعال-انگیز-پرچم-ریلی-کا-لائسنس-جاری-تناو-عروج-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org