0
Monday 7 Jun 2021 22:08

گھوٹکی ٹرین تصادم، الخدمت فاونڈیشن کا ریلیف کیمپ قائم

گھوٹکی ٹرین تصادم، الخدمت فاونڈیشن کا ریلیف کیمپ قائم
اسلام ٹائمز۔ گھوٹکی میں ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اعجاز اللہ خان نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی الخدمت کی دو ایمبولینسز ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ گھوٹکی تشکیل احمد صدیقی اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت 7 افراد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ساڑھے چار بجے جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ الخدمت کے رضاکاروں نے 10 میتوں کو نکالا اور 40 سے زائد زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈہرکی، اوباڑو اور میر پور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر مسافروں اور امدادی ٹیموں کے لئے وسیع  پیمانے پر کھانے، پانی اور جوسز بھی فراہم کئے گئے۔

انھوں نے بتایا کہ تاحال ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سندھ خیر محمد تنیو کی زیرِ نگرانی 25 سے زائد رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے صادق آباد ریلوے اسٹیشن پر ریلیف کیمپ لگایا گیا ہے، جہاں پر حادثے کے نتیجے میں متاثرہ مسافروں کو ادویات، کھانا اور پینے کا پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔ میتوں کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لئے الخدمت میت گاڑی کی سروس بھی فراہم کر رہی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سندھ خیر محمد تنیو کی زیرِ نگرانی 25 سے زائد رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے صادق آباد ریلوے اسٹیشن پر ریلیف کیمپ لگایا گیا ہے، جہاں پر حادثے کے نتیجے میں متاثرہ مسافروں کو ادویات، کھانا اور پینے کا پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔ میتوں کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لئے الخدمت میت گاڑی کی سروس بھی فراہم کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 936796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش