0
Monday 7 Jun 2021 23:15

کوہستان میں مسافر گاڑی دریائے سندھ میں گرگئی، 14 افراد لاپتہ

کوہستان میں مسافر گاڑی دریائے سندھ میں گرگئی، 14 افراد لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ اپر کوہستان کے علاقہ پانی باہ کے مقام پر مسافر گاڑی دریائے سندھ میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 14 افراد لاپتہ ہوگئے، جب کہ ایک خاتون کی لاش مل گئی۔ ذرائع کے مطابق کوہستان میں اپر کوہستان کے علاقے پانی باہ کے مقام پر مسافر گاڑی (ہائی ایس) دریائے سندھ میں گرگئی، گاڑی میں 15 افراد سوار تھے جن میں سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے اور باقی 14 افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاس کے علاقے تھل پین سے آ رہی تھی کہ پانی باہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے، ریسکیو آپریشن جاری ہے مگر پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، اور حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 936811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش