QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نئی لسٹ جاری

7 Jun 2021 23:29

مجموعی طور پر گلگت بلتستان کے 36 افراد کے نام شیڈول فور میں شامل ہیں۔ نئی اپڈیٹڈ لسٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی، رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا، اسلامی تحریک کے صوبائی رہنما شیخ میرزا علی، منظور پروانہ، کرنل (ر) نادر کے نام بدستور شیڈول فور میں مومود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیکٹا کی جانب سے گلگت بلتستان میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نئی لسٹ منظر عام پر آئی ہے۔ جس کے مطابق دیامر سے دو نئے افراد بھی شامل کیے گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر گلگت بلتستان کے 36 افراد کے نام شیڈول فور میں شامل ہیں۔ نئی اپڈیٹڈ لسٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی، رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا، اسلامی تحریک کے صوبائی رہنما شیخ میرزا علی، منظور پروانہ، کرنل (ر) نادر کے نام بدستور شیڈول فور میں شامل ہیں۔ نئی لسٹ کے مطابق ضلع گلگت سے امانت خان، کرنل (ر) نادر، دیدار علی، فیضان الحق، افتخار احمد، جاوید، مولانا فراز احمد، مولانا مقبول میر، قاری اکرام اللہ، راجہ ناصر، رزاق، صدام احمد، شاہد حسین، شہزاد، شکیل احمد، شیخ میرزا علی، شیخ قیصر، شیر جہاں، شعیب، سید حسن شاہ کاظمی، سید قائم علی شاہ کاظمی، وقاص احمد، ظہور عباس اور زین العابدین کے نام شیڈول فور میں شامل ہیں۔

بلتستان ڈویژن سے صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم آغا سید علی رضوی، شیخ محمد علی کریمی، پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا، جی بی یونائیٹڈ موومنٹ کے چیئرمین منظور پروانہ، مفتی محمد علی گانچھے، نون لیگ کے رہنما انجینئر شبیر حسین کھرمنگ شامل ہیں۔ نگر سے شیخ بلال سمائری اور یاور عباس بھی فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔ ہنزہ کے حسنین رمل جبکہ دیامر کے اسامہ علی قریشی، مولوی بخت شیر اور مبشر اللہ (آر بی کے) کو بھی شیڈول فور میں ڈال دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر گلگت بلتستان کے 36 افراد کے نام شیڈول فور میں شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 936813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936813/گلگت-بلتستان-میں-فورتھ-شیڈول-شامل-افراد-کی-نئی-لسٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org