0
Monday 7 Jun 2021 23:26

غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز، ایجنٹس، ڈویلپرز اور بلڈرز کے دفاتر پر چھاپوں کا فیصلہ

غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز، ایجنٹس، ڈویلپرز اور بلڈرز کے دفاتر پر چھاپوں کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے ڈائریکٹریٹ جنرل آف ڈی این ایف بی پیز نے فیٹف شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس، پراپرٹی ڈیلرز و ڈویلپرز اور بلڈرز کو زبردستی رجسٹرڈ کرنا شروع کر دیا۔ اگلے مالی سال 2021-22ء کے وفاقی بجٹ کے بعد ایف بی پیز نے رجسٹرڈ نہ ہونے والے ملک بھر کے تمام ریئل اسٹیٹ، ایجنٹس، پراپرٹی ڈیلرز، ڈویلپرز اور بلڈرز کے دفاتر پر چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ڈی این ایف بی پیز نے منگل کو ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن، ریئل اسٹیٹ، پراپرٹی ڈیلرز و ڈویلپرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ اس حوالے سے ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما احسن ملک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کا وفد کل ڈی جی ڈی این بی پیز سے ملاقات کرے گا جس میں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس، پراپرٹی ڈیلرز و ڈویلپرز اور بلڈرز کو زبردستی رجسٹرڈ کئے جانے اور بجٹ کے بعد ان کے دفاتر کی انسپکشن کے معاملے پر گفتگو کی جائے گی۔

ڈائریکٹریٹ جنرل آف ڈی این ایف بی پیز کے سینئر افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بجٹ کے بعد رجسٹرڈ نہ ہونے والے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلر، اور ڈویلپرز و بلڈرز ،جیولرز اور چارٹرڈ اکاؤنٹس کے دفاتر کی انسپکشن شروع کرنے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 936814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش