QR CodeQR Code

وزیراعظم اور بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، کورونا کی صورتحال پر بات چیت

7 Jun 2021 23:30

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، کووڈ- 19 اورماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے برطانیہ اور پاکستان درمیان اعلی سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، کووڈ- 19 اورماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے برطانیہ اور پاکستان درمیان اعلی سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امید کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے برطانیہ میں کورونا کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے پر وزیر اعظم بورس جانسن کی کوششوں کو سراہا اور اپنے برطانوی ہم منصب کو پاکستان کی طرف سے کورونا کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 936815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936815/وزیراعظم-اور-بورس-جانسن-کے-درمیان-ٹیلیفونک-رابطہ-کورونا-کی-صورتحال-پر-بات-چیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org