0
Monday 7 Jun 2021 23:47

عمران خان کی حکومت میں ایک پی ٹی آئی اور دوسرا سندھ کا پاکستان ہے، مرتضیٰ وہاب

عمران خان کی حکومت میں ایک پی ٹی آئی اور دوسرا سندھ کا پاکستان ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب نے دو نہیں ایک پاکستان کا وعدہ کیا تھا مگر اب ان کے مطالبات تبدیل ہوگئے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2018ء سے لیکر اب تک 12 ٹرین حادثات ہوچکے ہیں اور ایک بار بھی انہوں نے ریلویز کے حوالے سے وہ فیصلہ نہیں کیا جو ماضی میں وہ اعلانات کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان 12 حادثات کے باوجود کوئی کارروائی ریلوے کے حوالے سے نہیں کی گئی، یہ دوہرا معیار ہے جو عمران خان دوسروں کے لئے کچھ اور اور اپنے لئے کچھ اور اپناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ایک پی ٹی آئی کا پاکستان اور دوسرا سندھ کا پاکستان ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام نے بار بار تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کو مسترد کیا ہے کیونکہ ان کی ترجیحات میں سندھ کے عوام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اپنے کام سے ثابت کیا ہے کہ سندھ کے عوام سے ان کی کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ تیاریوں کے حوالے سے دستاویزات جب ہماری پاس آئیں تو حکومت سندھ نے تمام شواہد اور دلائل کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے 5 جون کو وزیر اعظم کو خط لکھا اور پی ایس ڈی پی کے 6 سیکٹرز کی نشاندہی کی گئی کہ اس فنڈ کو غیر منصفانہ انداز میں مختص کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امید تھی کہ وزیراعظم اس پر نظر ثانی کریں گے اور اسے آئین کے مطابق حل کریں گے تاہم یہ حکومت آئین میں یقین نہیں رکھتی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان پر وفاقی اور صوبائی وزراء نے حلف اٹھایا ہے، ہم اس کے پابند ہیں، آئین پاکستان متوازن ترقی اور منصفانہ طریقہ کار کی ضمانت دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 936824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش