0
Tuesday 8 Jun 2021 00:57

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
اسلام ٹائمز۔ عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1886 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور 42 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111750 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95808 روپے ہوگٸی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1500 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1286 روپے پر مستحکم رہی۔
خبر کا کوڈ : 936832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش