QR CodeQR Code

امریکی اڈوں پر گفتگو کی تفصیلات نہیں بتا سکتے، جیک سلیوان

8 Jun 2021 07:35

ایک بیان میں امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ مذکورہ گفتگو صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی و ہوائی اڈوں کے حوالے سے گفتگو کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔ ایک بیان میں جیک سلیوان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی، دفاعی اور انٹیلی جنس کی سطح پر گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ گفتگو صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 936867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936867/امریکی-اڈوں-پر-گفتگو-کی-تفصیلات-نہیں-بتا-سکتے-جیک-سلیوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org