QR CodeQR Code

این ای ڈی یونیورسٹی میں انڈر گریٹ کلاسز کا آغاز 9 جون سے ہوگا

8 Jun 2021 08:11

ترجمان جامعہ کے مطابق اساتذہ، اسٹاف طلبا سمیت وزیٹرز کا داخلہ مکمل ایس او پیز کے تحت ہوگا۔ فرسٹ ایئر، سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئر اور فائنل ائیر کی کلاسز ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے متبادل ایام میں ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف درسگاہ این ای ڈی یونیورسٹی میں انڈر گریٹ کلاسز کا آغاز 9 جون سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بورڈز و جامعات ڈاکٹر قاضی شاہد پرویز کے تمام جامعات کے وائس چانسلرز کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ جامعات کھولنے کی ہدایات کے تحت جامعہ این ای ڈی میں انڈر گریٹ کلاسز کا آغاز 9 جون سے ہوگا، جبکہ ماسٹرز کی کلاسز 12 جون سے ہوں گی۔ ترجمان جامعہ کے مطابق اساتذہ، اسٹاف طلبا سمیت وزیٹرز کا داخلہ مکمل ایس او پیز کے تحت ہوگا۔ فرسٹ ایئر، سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئر اور فائنل ائیر کی کلاسز ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے متبادل ایام میں ہوں گی۔ واضح رہے کہ جامعہ این ای ڈی کے میڈیکل سینٹر میں ویکسینشن کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اسٹاف اور فیکلٹی کی 75 فیصد ویکسینشن مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ طلبا کی ویکسینشن کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 936874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936874/این-ڈی-یونیورسٹی-میں-انڈر-گریٹ-کلاسز-کا-آغاز-9-جون-سے-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org