QR CodeQR Code

پی ٹی آئی حکومت کے معاشی ترقی کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں، جماعت اسلامی

8 Jun 2021 08:21

اجلاس سے خطاب کے دوران صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کیلئے تعلیم و تربیت کے ساتھ ہنر و روزگار کیلئے اقدامات کرکے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے معاشی ترقی کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں، حکومت نوجوانوں کیلئے تعلیم و تربیت کے ساتھ ہنر و روزگار کیلئے اقدامات کرکے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں جے آئی یوتھ سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی کونسل میں کراچی تا کشمور سندھ بھر کے ذمہ داران شریک تھے۔ اجلاس سے جے آئی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل، سندھ کے صدر فرہاد گل اور جنرل سیکریٹری وسیم احمد شیخ نے بھی خطاب کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں، تحریک پاکستان سے لیکر ہر تحریک میں نوجوانوں نے فرنٹ لائن پر رہ کر اپنا کردار ادا کیا ہے، ظلم و ناانصافی کے خلاف خوشحال و اسلامی پاکستان کیلئے جے آئی یوتھ کے نوجوانوں کو تحریک اسلامی کے ہراول دستہ کا کردار ادا کرکے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا خواب شرمندہ تعمیر کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ نوجوان فرنٹ لائن پر رہ کر اپنا کردار ادا کریں، انتخابات سمیت ہر فورم پر نوجوان قیادت کو آگے لارہے ہیں، جماعت اسلامی یوتھ کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 936875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936875/پی-ٹی-ا-ئی-حکومت-کے-معاشی-ترقی-دعوے-ریت-کی-دیوار-ثابت-ہوئے-ہیں-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org