0
Tuesday 8 Jun 2021 08:34

میرے استعفےسے جانیں واپس آ جائیں تو میں استعفی دینےکیلئے تیار ہوں، اعظم سواتی

میرے استعفےسے جانیں واپس آ جائیں تو میں استعفی دینےکیلئے تیار ہوں، اعظم سواتی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی  کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ماضی کا بیان درست تھا، میرے استعفے سے اگر یہ جانیں واپس آجائیں تو میں استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں۔ گھوٹکی میں ٹرین حادثے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ اس حادثے کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی، ڈہرکی ٹرین حادثہ ایک المیہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا ان حادثوں کی سزا انسانی جانوں کا نعم البدل ہے؟ سکھر ڈویژن میں ٹریک کمزور ہے، لیکن جہاں حادثہ ہوا یہاں ٹریک بہتر تھا، اب دیکھنا یہ ہے، اس حادثے میں کس کی غلطی ہے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ میرے دور میں پہلے حادثے میں 18 افراد کو سزا دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 936876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش