0
Tuesday 8 Jun 2021 09:26

سیف سٹی منصوبے سے لاہور کے سیفٹی انڈیکس میں واضح بہتری آئی ہے، کیتھرین میکنزی

سیف سٹی منصوبے سے لاہور کے سیفٹی انڈیکس میں واضح بہتری آئی ہے، کیتھرین میکنزی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی کی سیکیورٹی چیف کیتھرین میکنزی نے کہا ہے کہ سیف سٹی منصوبے سے لاہور کے سیفٹی انڈیکس میں واضح بہتری آئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیفٹی اینڈ سکیورٹی کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ وفد میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیفٹی اینڈ سکیورٹی کی چیف کیتھرین میکنزی اور ڈپٹی چیف جان ڈاگلس شامل تھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے وفد کو اتھارٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اقوام متحدہ کے وفد نے جدید پولیسنگ کے مربوط نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
 
اس موقع پر اقوام متحدہ سکیورٹی چیف کیتھرین میکنزی کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز کی ورکنگ دیکھ کر لاہور میں خود کو زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔ سیف سٹی منصوبے کی بدولت لاہور کے سیفٹی انڈیکس میں واضح بہتری آئی۔ سیف سٹیز اتھارٹی لاہور کو محفوظ بنانے کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے اور امن و امان کے قیام اورسکیورٹی اداروں کی راہنمائی کیلئے منصوبہ ناگزیر ہے۔ سیف سٹیز منصوبے سے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ اور قوانین پر عملدرآمد میں نمایاں بہتری آئی۔ ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے چیف سکیورٹی ایڈوائزر کیتھرین میکنزی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 936886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش