0
Tuesday 8 Jun 2021 19:14

خاص تعداد تک لوگ ویکسین لگوا لیں تو ماسک کی پابندی ہٹالی جائیگی، چودھری سرور

خاص تعداد تک لوگ ویکسین لگوا لیں تو ماسک کی پابندی ہٹالی جائیگی، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں قائم خصوصی ویکسین سنٹر کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے یونیورسٹی میں شعبہ ہیلتھ کے تعاون سے جاری ویکسین مہم پر بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں جب ایک خاص تعداد تک لوگ ویکسین لگوا لیں گے تو ماسک کی پابندی ہٹالی جائے گی۔ چودھری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ ویکسینیشن ہمارا چیلنج ہے، کین سائینو کا ٹرائل آیا تو میں نے اپنی بیوی کیساتھ لگوائی۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی زندگی کو معمول کے مطابق لانا ہے تو ویکسی نیشن بہت ضروری ہے، پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے مشکل حالات کا بہت اچھے سے مقابلہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے 95 فیصد سے زائد سٹاف کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے، طلباء کی ویکسینیشن مہم جاری ہے، جن طلباء کو کوڈ نہیں بھی ملا وہ سٹوڈنٹ کارڈ کے ذریعہ ویکسین لگوا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 936887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش