QR CodeQR Code

ڈی آئی خان کو سرائیکی صوبے کا صدر مقام بنایا جائے، مولانا لطف الرحمن

22 Aug 2011 22:31

اسلام ٹائمز:افطار ڈنر کے موقع پر مولانا لطف الرحمن نے کہا کہ جب عوام جمعیت علماء اسلام پر اعتماد کرتی ہے تو علاقے میں ترقیاتی عمل شروع ہو جاتا ہے۔ ہمارے دور میں سڑکوں کی تعمیر کی گئی، ڈیرہ بورڈ کا قیام، گومل میڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر اور بائی پاس روڈ جیسے اہم منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے


ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) ضلعی امیر و سابق ایم پی اے مولانا لطف الرحمن نے کہا ہے کہ سرائیکی لوگوں سے ہمارا خاندانی اور جماعتی رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا، سرائیکی صوبہ بنا کر ڈیرہ اسماعیل خان کو سرائیکی صوبے کا صدر مقام بنایا جائے۔ پارلیمنٹ میں ڈیرہ اسماعیل خان سے ہماری نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی عمل رک کر رہ گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی صدر پاکستان سے ملاقات کے بعد وفاقی حکومت نے لفٹ کینال پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے فنڈز ریلیف کرنے سمیت دیگر ہم منصوبہ جات کیلئے پیش رفت کاآغاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ شہر کے علاقہ فقیر آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سرگرم رکن قاری محمد عثمان کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع مولانا لطف الرحمن نے کہا کہ ایم ایم اے کے دور اقتدار میں علاقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام اربوں روپے کی لاگت سے ہوئے۔ صحت اور تعلیم کے میدان میں کئی اہم منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے سڑکوں کی تعمیر کی گئی، ڈیرہ بورڈ کا قیام، گومل میڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر اور بائی پاس روڈ جیسے اہم منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام جمعیت علماء اسلام پر اعتماد کرتی ہے تو علاقے میں ترقیاتی عمل شروع ہوتا ہے۔ مولانا لطف الرحمن نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ایم ایم اے دور میں قائم ہونے والے ڈیرہ تعلیمی بورڈ کی اپنی عمارت کیلئے اراضی مختص کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 93689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/93689/ڈی-آئی-خان-کو-سرائیکی-صوبے-کا-صدر-مقام-بنایا-جائے-مولانا-لطف-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org