0
Tuesday 8 Jun 2021 11:29

سفارتی محاذ پر پاکستان نہیں بلکہ آج بھارت تنہا ہوچکا ہے، چودھری سرور

سفارتی محاذ پر پاکستان نہیں بلکہ آج بھارت تنہا ہوچکا ہے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ دورہ امریکہ کے دوران میری کانگریس اراکین، سینیٹرز، گورنرز اور مختلف میئرز سمیت 100 سے زائد سیاستدانوں اور دیگر شخصیات سے کامیاب ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔ پنجاب اور کیلی فورنیا کو سسٹر سٹیٹ قرار دینے کا بل بھی میری موجودگی میں کیلی فورنیا کی اسمبلی میں پیش ہوچکا ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور کیلی فورنیا یونیورسٹی کے در میان بھی تاریخی معاہدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ سفارتی محاذ پر پاکستان نہیں بلکہ آج بھارت تنہا ہوچکا ہے، ہم کشمیریوں اور فلسطینیوں کا مقدمہ پوری دنیا میں کامیابی سے لڑ رہے ہیں۔ امریکن بھی سمجھتے ہیں کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانیت کیساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیئے۔ دہشتگردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان کی قربانیوں کو امریکن بھی تسلیم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے کامیاب حکمت عملی سے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں حالیہ جو بدترین دہشتگردی کی ہے، اس کے بعد فلسطینیوں کی آواز اب امریکہ سمیت پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے اور کشمیر میں 672 روز سے جاری بدترین کرفیو بھی اب دنیا سے پوشدہ نہیں رہا، وزیراعظم عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب صرف کشمیریوں کے ہی نہیں فلسطینیوں کے بھی سفیر بن کر دنیا میں ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 936916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش