0
Tuesday 8 Jun 2021 12:02

پاکستان میں سائبر حملوں کا خطرہ، حکومت نے الرٹ جاری کردیا

پاکستان میں سائبر حملوں کا خطرہ، حکومت نے الرٹ جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سائبر حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے تمام محکموں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپلائی چین اٹیک کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کی ہیکنگ کا خطرہ سامنے آیا ہے۔ پنجاب بینک، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور محکمہ خزانہ کے شعبہ جات کے سربراہان کو مراسلے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور آئی جی پنجاب کو بھی مراسلے بھیجے گئے ہیں۔
 
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ ہیکرز سافٹ ویئر کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔ اینٹی وائرس سپیم فائل کو شناخت کرنے میں ناکام ہیں۔ ہیکرز کئی مغربی ممالک میں بھی سپلائی چین اٹیک کے ذریعے حساس ڈیٹا چوری کر چکے ہیں۔ تمام سرکاری ادارے غیر متعلقہ اور مشکوک فائلز کھولنے سے اجتناب کریں۔ وفاقی حکومت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ذرائع سے موصول ہونیوالی ای میل مت کھولیں اور سرکاری کمپیوٹرز کے مواد کی حفاظت یقینی بنانے کے اہم اقدامات بروکار لائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 936921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش