0
Tuesday 8 Jun 2021 12:17

پیپلز پارٹی اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر دے گی، شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر دے گی، شیری رحمٰن
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا بجٹ سے متعلق کہنا ہے کہ اربوں روپے مالیت کا بلاواسطہ ٹیکس ایک بار پھر غریب عوام پر عائد کیا جائے گا، پیپلز پارٹی اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کردے گی۔ شیری رحمٰن نے بجٹ سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تباہی سرکار مہنگائی، بےروزگاری، غربت کاذمہ دار آئی ایم ایف کو ٹھہرا رہی ہے، تباہی سرکار اپنی نااہلی اور بدترین گورننس چھپانے کے لیے ایسا کر رہی ہے۔شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پارلیمانی نگرانی کو کیوں نظرانداز کیا گیا؟ 90 دن میں نیا پاکستان بنانے والوں کو 1000 دن ہو گئے، کہاں ہے نیا پاکستان۔ انہوں نے مزید کہا کہ نااہل سرکار اب بجٹ اجلاس میں مشکوک اعداد و شمار پیش کرے گی، اہم اعداد و شمار کو چھپائیں گے، پچھلی حکومتوں کو اپنی نااہلی کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 936924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش