0
Tuesday 8 Jun 2021 12:45

اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے، فواد چوہدری

اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏مہنگائی اور معیشت کی تباہی کا اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے۔ فواد چوہدری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اب اپوزیشن کے اندرونی اختلافات اور لیڈر شپ کی لڑائی ان کی رہی سہی سیاست کو فارغ کر دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈر شپ انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ کی راہ میں غیر سنجیدہ قیادت رکاوٹ ہے۔
خبر کا کوڈ : 936933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش