QR CodeQR Code

ہائیکورٹ میں بی بی پاکدامنؒ دربار کی تزئین آرائش نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت

8 Jun 2021 15:51

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بی بی پاکدامنؒ دربار کی تزئین و آرائش ایک عرصے سے مکمل نہیں کی جا رہی۔ دربار پر جاری تعمیراتی کام کے باعث زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ بی بی پاکدامنؒ دربار کی تزئین و آرائش جلد مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں بی بی پاکدامنؒ دربار کی تزئین آرائش نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی۔ عدالت نے سماعت 16 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔ جسٹس شاہد وحید نے شہری کمال حیدر کی درخواست پر سماعت کی۔ محکمہ اوقاف کی رپورٹ کے مطابق بی بی پاکدامنؒ دربار کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ مارچ 2022 تک دربار کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔
 
عدالت نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد درخواستگزار کو رپورٹ کی روشنی میں دلائل دینے کیلئے طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بی بی پاکدامنؒ دربار کی تزئین و آرائش ایک عرصے سے مکمل نہیں کی جا رہی۔ دربار پر جاری تعمیراتی کام کے باعث زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ بی بی پاکدامنؒ دربار کی تزئین و آرائش جلد مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 936952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936952/ہائیکورٹ-میں-بی-پاکدامن-دربار-کی-تزئین-آرائش-نہ-کرنے-کیخلاف-درخواست-پر-سماعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org