QR CodeQR Code

طارق ملک دوبارہ چیئرمین نادرا تعینات، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

8 Jun 2021 16:23

میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں طارق ملک کو نئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے طارق ملک کو ایک بار پھر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا چیئرمین تعینات کردیا۔ سابق چیئرمین نادرا طارق ملک، جنہوں نے اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ اختلافات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، اس وقت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تکنیکی مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن کے لیے اپنے ایجنڈے کی مدد کے لیے پاکستان کا حال ہی میں دورہ کرچکے ہیں۔ طارق ملک 2013ء کے عام انتخابات کے وقت  ادارے نادرا کے چیئرمین تھے۔ انتخابات کے بعد جب دھاندلی کا شور اُٹھا اور نادراکی خدمات لینے کی بات کی گئی تو حکومت اور نادرا کے چیئرمین کے مابین معاملات خراب ہوتے چلے گئے، جس کے بعد طارق ملک کو استعفیٰ دینا پڑا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں طارق ملک کو نئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام تعیناتیاں میرٹ پر کی ہیں، حکومت نے 60 سے زائد اروں کے سربراہ تعینات کیے، فوادچودھری نے کہا کہ  کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کا واقعہ افسوسناک ہے، مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا کا تدارک کیا جائے۔ اسلام فوبیا مغرب میں سرایت کرچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 936955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936955/طارق-ملک-دوبارہ-چیئرمین-نادرا-تعینات-وفاقی-کابینہ-نے-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org