0
Tuesday 8 Jun 2021 18:16

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کسٹمز کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کا سامان برآمد

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کسٹمز کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کا سامان برآمد
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں کسٹمز حکام کی جانب سے مختلف کارروائیاں ہوئیں، جن کے نتیجے میں اشیائے خورد و نوش سمیت دیگر قیمتی اشیاء قبضے میں لے لی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کسٹمز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا ہے، جن میں امریکن اور افغانی بادام، ٹائرز اور خشک دودھ سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ تفتان، رکھنی اور لکپاس کے مقام پر کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں برآمد ہونے والا سامان اندرون ملک اسمگل کیا جا رہا تھا۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لیے لیا گیا ہے۔ مذکورہ کارروائیاں چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان اور کلکٹر کسٹمز کوئٹہ عرفان جاوید کی ہدایات پر ڈپٹی کلکٹر اکبر جان، اسسٹنٹ کلکٹر تفتان باز گل اور اسسٹنٹ کلکٹر رکھنی یوسف مری نے کی ہیں۔ ایف بی آر اور چیف کلکٹر نے اسٹاف کی کارروائی کو سراہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 936966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش