0
Tuesday 8 Jun 2021 22:10

مقبوضہ کشمیر کے حوالے کسی اور یکطرفہ اقدام کا اندیشہ باعث تشویش ہے، آغا سید حسن

مقبوضہ کشمیر کے حوالے کسی اور یکطرفہ اقدام کا اندیشہ باعث تشویش ہے، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھارت کی طرف سے ریاست جموں و کشمیر کے حوالے سے کسی اور غیر معمولی یکطرفہ اقدام کے خدشے پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یکطرفہ اقدامات کے سلسلے سے بھارت کو تنازعہ کشمیر سے گلو خلاصی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کسی اور اقدام سے کشمیری عوام کی بے چینی اور بے اطمینانی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ابھی تک ریاست کی خصوصی پوزیشن والے دفعات کی واپسی کے منتظر ہیں اگر کشمیری عوام کے تحفظات سے صرف نظر ایک بار پھر کوئی اور غیر معمولی یکطرفہ اقدام کیا گیا تو یہ نا آقبت اندیشی ہوگی اس طرح کا اقدام ناقابل قبول ہوگا۔ آغا سید حسن نے کہا کہ تنازعات کے حل کا واحد طریقہ مزاکرات اور افہام و تفہیم ہے خطے میں دیرپا امن و استحکام بھارت و پاک مذاکرات میں مضمر ہے۔
خبر کا کوڈ : 936979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش