0
Tuesday 8 Jun 2021 22:04

بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے، محمد جاوید قصوری

بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے، محمد جاوید قصوری
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب (وسطی) محمد جاوید قصوری نے ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مزید فوجیوں کی تعیناتی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پوری مقبوضہ وادی کو چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ پہلے ہی بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔ گذشتہ دو برسوں سے بھارت کرفیو لگا کر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی حفاظت لازم و ملزوم ہے۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام بھی اپنے مظلوم بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہندوستان نے حدود و قیود کی تمام سرحدیں عبور کرلی ہیں۔

انڈین آرمی کی مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نقل و حرکت سے خدشہ ہے کہ بھارت ایک مرتبہ پھر کسی گہری سازش میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ پرامن رہنے کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کے غیور عوام کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ حکومت پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کرنے کی بجائے ملکی سلامتی اور وقار کو ملحوظ خاطر رکھے اور ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جو حقیقی معنوں میں عوامی جذبات، احساسات اور خواہشات کے مطابق ہوں۔
خبر کا کوڈ : 936990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش