QR CodeQR Code

جعلی اکاؤنٹ کیس، حسین لوائی سمیت تین مرکزی ملزمان کی ضمانتیں منظور

8 Jun 2021 22:01

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ضمانتیں منظور کیں۔ حسین لوائی کی دونوں ریفرنس میں ضمانت منظور ہوئی جبکہ ملزم طحہ رضا اور عمیر کو ایک ایک ریفرنس میں رہائی ملی۔


اسلام ٹائمز۔ جعلی اکاؤنٹ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار تین مرکزی ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی، نجی بینک کے کارپوریٹ ہیڈ طحہ رضا اور عمیر کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ حسین لوائی اور طحہ رضا تین سال سے جبکہ ملزم عمیر دو سال سے جیل میں قید تھا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ضمانتیں منظور کیں۔ حسین لوائی کی دونوں ریفرنس میں ضمانت منظور ہوئی جبکہ ملزم طحہ رضا اور عمیر کو ایک ایک ریفرنس میں رہائی ملی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو دس دس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔


خبر کا کوڈ: 936991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936991/جعلی-اکاؤنٹ-کیس-حسین-لوائی-سمیت-تین-مرکزی-ملزمان-کی-ضمانتیں-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org