0
Tuesday 8 Jun 2021 22:05

نئی شروعات کا وقت آگیا ہے، پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا چاہتے، فاروق ستار

نئی شروعات کا وقت آگیا ہے، پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا چاہتے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کی 21 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے بانی ایم کیو ام کی اشتعال انگیز تقاریر سمیت 21 مقدمات میں سینئر سیاستدان فاروق ستار اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی بریت کی درخواست منظور کی۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے مقدمات بھی درج تھے۔ اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ مقدمہ صرف تالیاں بجانے اور تقریر کرانے کا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی شروعات کا وقت آگیا ہے، اب پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 936993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش