QR CodeQR Code

فرانسیسی صدر کو نوجوان نے سرعام تھپڑ جڑ دیا

8 Jun 2021 22:08

سکیورٹی اہلکاروں نے فوراً صدر کو نوجوان سے دور کیا۔ اس دوران وہ نوجوان میکرون اور انکی پالیسیوں کیخلاف نعرے لگاتا رہا۔ پولیس نے صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارنے کے جرم میں دو افراد کو حراست میں لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس میں صدر ایمانوئیل میکرون کو ایک نوجوان نے سب کے سامنے زور دار تھپڑ رسید کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون وبا میں کمی کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے پر جنوب مشرقی علاقے ڈروم کے دورے پر تھے، جہاں انہوں نے ریستورانوں کے مالکان اور طلباء سے ملاقات کی تھی۔ ایمانوئیل میکرون جیسے ہی ایک عمارت سے باہر نکلے تو سامنے موجود افراد نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا، جس پر صدر نے آگے بڑھتے ہوئے ٹی شرٹ پہنے اور ماسک لگائے نوجوان سے ہاتھ ملایا۔

نوجوان نے ہاتھ ملاتے ہی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر تھپڑ جڑ دیا۔ صدر اس اچانک حملے سے گھبرا گئے اور حواس باختہ ہوگئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے فوراً صدر کو نوجوان سے دور کیا۔ اس دوران وہ نوجوان میکرون اور ان کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگاتا رہا۔ پولیس نے صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارنے کے جرم میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 936994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936994/فرانسیسی-صدر-کو-نوجوان-نے-سرعام-تھپڑ-جڑ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org