QR CodeQR Code

عمران خان سب سے بڑے کرپٹ، انکے جھوٹ کا پلندہ بے نقاب ہوگیا، شازیہ مری

8 Jun 2021 22:10

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ بند کمروں میں آئی ایم کے ساتھ ڈیل ہورہی ہے، پاکستان کا سودا ہورہا ہے، آج عمران خان بتائیں ایک پاکستانی شہری کتنا مقروض ہے، قرضے لینے کے حوالے سے آئین کی متواتر خلاف ورزی کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے وزیراعظم عمران خان کو سب سے بڑا کرپٹ قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان سب سے بڑے کرپٹ ہیں، ان کے جھوٹ کا پلندہ اب بے نقاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں عالمی مالیاتی ادارے سے ڈیل ہورہی ہے، آئی ایم ایف سے بند کمروں میں معاملات طے نہ کئے جائیں۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان مہنگائی اور کرپشن ختم کرنے کا کہتے تھے اور وہ اپنے دعویٰ کے مطابق اسے ختم نہ کرسکے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اب یہ حکومت پریس کانفرنس کے علاوہ کچھ نہیں کرتی، ان کے جھوٹ کا پلندہ اب بے نقاب ہوگیا ہے، قرضے لینے کے حوالے سے آئین کی متواتر خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

شازیہ مری نے یہ بھی استفسار کیا کہ جس گروتھ کا حکومتی ارکان دعویٰ کرتے ہیں وہ گروتھ کہاں ہورہی ہے؟ صرف گروتھ مہنگائی کی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو گروتھ ریٹ حکومت بتارہی ہے ہمیں اس کا یقین نہیں، یہ لوگ آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھ کر کہ بجٹ بنا رہے ہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ بند کمروں میں آئی ایم کے ساتھ ڈیل ہورہی ہے، پاکستان کا سودا ہورہا ہے، آج عمران خان بتائیں ایک پاکستانی شہری کتنا مقروض ہے۔


خبر کا کوڈ: 936996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936996/عمران-خان-سب-سے-بڑے-کرپٹ-انکے-جھوٹ-کا-پلندہ-بے-نقاب-ہوگیا-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org