0
Tuesday 8 Jun 2021 22:17

ٹرمپ کا الیکشن دیکھ لیں، ہر جگہ ایک ہی مسئلہ ہے، قائم علی شاہ

ٹرمپ کا الیکشن دیکھ لیں، ہر جگہ ایک ہی مسئلہ ہے، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرِاعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہر جگہ ایک ہی مسئلہ ہوتا ہے، ٹرمپ کا الیکشن ہی دیکھ لیں۔ سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ پتہ نہیں نیب والے کیوں بار بار بلا لیتے ہیں، اس کورٹ میں میرا پانچواں کیس ہے، بار بار آنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پانی کا مسئلہ ہے، ارسا کے حکام نے دورہ بھی کیا ہے۔ قائم علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر الیکشن شفاف ہوں تو 2 ہی پارٹیاں ہیں وہیں جیتیں گی، مگر پاکستان میں الیکشن شفاف ہوتے ہی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 936999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش