0
Tuesday 8 Jun 2021 22:21

طلباء ملکی اور عالمی امور پر گہری نظر رکھیں، آغا علی رضوی

طلباء ملکی اور عالمی امور پر گہری نظر رکھیں، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے ایم ڈبلیو ایم سکریٹریٹ سکردو میں بلتستان یونیورسٹی کے طلباء کیساتھ انٹر ایکٹیو سیشن میں حالات حاضرہ پر گفتگو کی۔ جامعہ بلتستان کے طلباء نے اس دوران ملکی سیاسی و اہم عوامی ایشوز پر سوالات کئے اور آغا علی رضوی نے تفصیلاً ان پر روشنی ڈالی۔ اپنی گفتگو میں صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ نوجوان طلباء کسی بھی قوم کا اہم ترین اثاثہ ہیں۔ طلباء اپنے آپ کو گروم کریں، ملکی اور عالمی امور پر گہری نظر رکھیں اور معاشرے میں اپنی سماجی ذمہ داریوں کو پہچانیں۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنے پروفیشنل امور میں بھرپور مہارت حاصل کریں، تاکہ جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق تابناک مستقبل بناتے ہوئے ملک اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں بہترین کردار ادا کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 937001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش