0
Tuesday 8 Jun 2021 22:25

سندھ، آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کئے جانے کا امکان

سندھ، آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ سندھ کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ 15 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، صوبائی کابینہ نے سندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن سے قبل تجاویز کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 180 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح سندھ کے بجٹ میں لیاری کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع نے کہا کہ کراچی کی جاری اسکیموں اور دیگر منصوبوں کے لئے 23 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 57 فیصد صحت، تعلیم سوشل پروٹیکشن کے لئے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسکولوں کی تعمیر و مرمت، بنیادی سہولیات کی فراہمی کی اسکیم بجٹ میں شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے 10 اضلاع میں امراضِ قلب کے ایمرجنسی یونٹس کا قیام بجٹ میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ توانائی کی 5 نئی اور 3 جاری اسکیموں کے لیے 7060 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے سندھ حکومت کا کراچی کے لئے 10 نئی میگا اسکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کراچی کی میگا اسکیموں کے لئے 23 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان میگا اسکیموں میں فراہمی آب کی تین اور شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن اور کیماڑی کے لئے بھی منصوبے صوبائی بجٹ کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں سندھ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ دوسری جانب سندھ کے ملازمین کی پنشن میں بھی 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ پے اسکیل کے مطابق کئے جانے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔ کراچی کے لئے بسوں کی خریداری کی مد میں تین ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 937002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش