QR CodeQR Code

بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ

8 Jun 2021 23:03

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے کئی شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ کوئٹہ میں پیر کو رواں موسم گرما کا گرم ترین دن رہا، جہاں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی کوئٹہ کے کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کے مسئلے میں شدت آگئی ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

وولٹیج کے مسئلے کے باعث مختلف گھروں میں برقی آلات اور پانی کی مشینیں خراب ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کا شہر نوکنڈی پیر کو ملک کا گرم ترین شہر رہا۔ نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دالبندین میں درجہ حرارت 46، تربت میں 41، پنجگور اور لسبیلہ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چند دنوں کے دوران تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں موسم شدید گرم رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 937018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937018/بلوچستان-میں-گرمی-کی-شدت-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org