0
Tuesday 8 Jun 2021 23:08

فائزر کورونا ویکسین کون لگوا سکتا ہے اور کون نہیں؟ گائیڈ لائنز جاری

فائزر کورونا ویکسین کون لگوا سکتا ہے اور کون نہیں؟ گائیڈ لائنز جاری
اسلام ٹائمز۔ امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین سے متعلق این سی او سی نے اپنی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ گائیڈ لائنز کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں بھی ویکسین لگوا سکتی ہیں۔ گائیڈ لائنز کے مطابق قوت مدافعت میں کمی کے حامل افراد بھی فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں، دل، گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا افراد کو بھی فائزر ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔ شدید الرجی اور بخار میں مبتلا افراد کو فائزر ویکسین نہ لگائی جائے۔ گائیڈ لائنز کے مطابق فائزر ویکسین کو روشنی سے بچایا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 937019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش