QR CodeQR Code

پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی خبریں گرم ہیں، رضا ربانی

8 Jun 2021 23:16

اپنے ایک بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ عوام کو اعتماد میں لینے کیلئے فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، مشترکہ اجلاس نہ بلایا گیا تو اپوزیشن ریکوزیشن اجلاس بلانے پر مجبور ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ نے امریکا کو اڈے دینے سے متعلق مذاکرات سے مسلسل انکار کیا ہے۔ ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی خبریں گرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کردہ شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ عوام کو اعتماد میں لینے کے لئے فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس نہ بلایا گیا تو اپوزیشن ریکوزیشن اجلاس بلانے پر مجبور ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 937020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937020/پاکستان-اور-امریکا-کے-درمیان-مذاکرات-کی-خبریں-گرم-ہیں-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org