0
Tuesday 8 Jun 2021 23:22

کوئٹہ کے ریڈزون میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا

کوئٹہ کے ریڈزون میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین نے آج اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب سے ریلی نکالی، جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی زرغون روڈ کے سامنے ریڈزون تک آپہنچی۔ وہاں لاپتہ افراد کے لواحقین اور احتجاج میں شامل شرکاء نے ریلی کو دھرنے میں تبدیل کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ، بی این پی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، سابق سینیٹر مہیم خان بلوچ، لاپتہ افراد کے اہلخانہ، سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندﺅں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مختلف لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی گمشدگی اور ان کی غیر موجودگی میں گھر کے موجودہ غمزدہ حالات بیان کیے۔ لواحقین نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کی کہ اگر ان کے پیارے کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، تاکہ انہیں معلوم ہو جائے کہ ان کے پیارے اب تک زندہ ہیں یا نہیں، کیونکہ گمشدگی کے بعد ان کے بارے میں کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ نے کہا کہ یہاں کی انتظامیہ کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ اور دھمکی آمیز ہے، حالانکہ ہم نے ہمیشہ قانون کے مطابق احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 937022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش