0
Tuesday 8 Jun 2021 23:57

کینیڈا میں مسلم خاندان کا قتل اسلاموفوبیا اور کھلی دہشتگردی ہے، ثروت اعجاز قادری

کینیڈا میں مسلم خاندان کا قتل اسلاموفوبیا اور کھلی دہشتگردی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہیں، کینیڈا میں مسلم خاندان کا قتل اسلاموفوبیا اور کھلی دہشتگردی ہے، کینیڈاا انتظامیہ نے دہشتگرد کو گرفتار کرکے قتل اقدام قتل کے مقدمات درج کئے، اسلام دشمن جنونی نے ٹرک سے ایک ہی مسلم خاندان کے چار افراد کو شہید کر دیا، مذمت سے کام نہیں چلے گا،کینیڈین حکومت دہشتگرد کو عبرت کا نشان بنائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام مصطفیٰؐ پارٹی کے تحت تنظیمات اہلسنت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مغرب میں اسلام دشمنی کیلئے دہشتگردوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے، اسلاموفوبیا کا شکار سن لیں امن پسند ہیں، کمزوری نہ سمجھا جائے، کینیڈا میں ہونے والا حملہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کا واقعہ ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ اور امن کے علمبرداروں کے ملک میں دہشتگردی و انتہاپسندی کے واقعات سوالیہ نشان ہیں، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا بیان کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں کو سراہتے ہیں، دہشتگرد نے مسلم خاندان کو پلاننگ کرکے کینیڈا کی زمین پر ہی شہید کیا ہے، جس کی ہر سطح پر مذمت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کینیڈا میں مسلمانوں پر حملے کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کریں۔
خبر کا کوڈ : 937025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش